Search This Blog

Saturday 20 December 2014

تقریبا تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں بشمول عمران خان کی جماعت جماعتیں کم اور سیاسی قبائل زیادہ ہیں ۔ ان سیاسی قبائل میں تمام سربراہ ہمیشہ بلامقابلہ منتخب ہوتا ہے۔ پہلے تو کوئی بھی ان کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا اور اگر ہو بھی جائے تو اس کو یا زبردستی بٹھا دیا جاتا ہے یا پھر اسے پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔ بعض میں تو انتخابات ہی نہیں ہوتے۔ صرف ایک جماعت ایسی ہے جس میں صییح معنوں میں الیکشن ہوتے ہیں اور جماعت کا کوئی بھی فرد الیکشن میں آزادانہ حصہ لے سکتا ہے۔ مگروہ جماعت مولویوں کی جماعت ہے سواسے کوئی ویسے ہی ووٹ نہیں دیتا۔ عمومی تاثر ہے کہ ووٹ خراب کرنا ہو تو جماعت اسلامی کو دے دو۔ دیگر ان سیاسی قبائل میں سربراہ قبیلہ کی مرضی و منشا کے نہ کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے نہ کوئی بات۔ سربراہ قبیلہ جس بات کا حکم دے دے یا فیصلہ کر لے، شرکا قبیلہ کا یہ فرض سمجھاجاتا ہے کہ اس کی تاےئد بھی کرے اور اسے مانے بھی اور اس کا جیسے بن پڑے دفاع بھی کرے۔ایسے میں نیا دماغ نئی سوچ اور انقلاب کہاں سے آئے۔ اور عا م عوام اور پاکستان کو کیسے فائدہ پہنچئے۔

No comments:

Post a Comment