Search This Blog

Thursday 15 August 2013

جنت کیا ہے؟
جنت وہ انتہائی مزہ ہے جواللہ پاک اپنی قدرت سے ان لوگوں کو عطا کرتا ہے جواس کی خوشنودی کی خاطراپنی جانوں کو سختیوں میں ڈالتے ہیں۔سخت سردیوں میں جب عام لوگ اپنے گرم گرم بستروں سے نکلنا بھی مشکل سمجھتے ہیں، اللہ والے اپنے آپ پہ جبر کرتے ہوئے عبادتوں اور ریاضتوں میں لگے ہوتے ہیں۔آپنے آپ کو صرف اور صرف اللہ اور اس کے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی اور رضا میں تھکا رہے ہوتے ہیں۔ تو انھیں اللہ پاک اپنی جناب سے وہ انتہائی مزہ عطا فرماتا ہے جسے عرف عام میں جنت کہتے ہیں۔ مگرجو لوگ اپنے آپ کو اس دنیا کے آرام کا عادی بنالیتے ہیں تو ان کے لیے اللہ پاک نے انتہائی تکلیف کا بندوبست کر رکھا ہے جسے جہنم کہتے ہیں۔پس جس کو جو انعام ملے گا اس نے اسی انعام میں ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے۔ایسا نہیں کہ ان کو ان کے اعمال کا مختلف انعام ملے مگر اللہ ربّ العزت کی مرضی و منشاء سے۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment